خیرپور ،مختلف برادیوں کی معزز شخصیات نے پیپلزپارٹی کو شمولیت اختیار کر لی

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:57

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کیجانب سے پی ایس 32 کے نامزد امیدوار نواب علی وسان کے کنگری کی مختلف یوسیز کے دورے،مختلف برادیوں کی معزز شخصیات نے مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر نواب علی وسان کے ہاتھ پر پیپلزپارٹی کو شمولیت اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونین کاونسل صدر جی بھٹیوں،وڈا مہسر،پیر بادل،منگہنواری،پریالو میں مختلف جگہوں پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 25 جولائی کو کنگری میں عوامی سمند بھرپا ہوگا جبکہ عوامی طوفان کو روکا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا،کنگری میں ٹھپوں کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے دھاندلی نہ کریں گے اور نہ ہی کسی اور کو کرنے دیں گے۔

کنگری کے ظالموں،لٹیروں اور قبضہ خوروں کو اخلاقی شکست دیں گیہم نے ہمیشہ اصولوں اور عوامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں جس کی وجہ سے کنگری سمیت پورے سندھ سے روزانہ کئی سیاسی شخصیات پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہور ہے ہیںن ماضی میں کنگری کی عوام کو بنیادی حقوں کو محروم رکھا گیا ہے پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آنے کے بعد کنگری کی عوام میں پھیلی بے چینی کو دور کریگی،ہماری کارکردگی کسی سے ڈھکی چھوپی نہیں ہے آپ کو بھائی نواب علی وسان ہر بنیادی سہولیات فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں