خیرپور ضلع بھر میں کپاس کی فصل پر وائرس کا حملہ،اسپرے بھی ناکارہ ہوگیا

ہفتہ 11 اگست 2018 19:59

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) خیرپور ضلع بھر میں کپاس کی فصل پر وائرس کا حملہ،اسپرے بھی ناکارہ ہوگیا۔محکمہ زراعت کے افسران کی ملی بگھت سے غیر معیاری ملاوٹ شدہ زرعی ادویات کی فروخت کا انکشاف۔لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی کپاس کی فصل سوکھنے لگی۔ ۔ آبادگاروں معاشی بدحالی کاشکار۔ملاوٹ شدہ زرعی ادویات۔کھاد اور اسپرے کی کھلے عام فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور۔گمبٹ ۔کھوڑو۔کوٹ ڈیجی۔ٹھری میرواہ۔نارہ۔فیض گنج۔صوبھوڈیرو تحصیلوں کے مقامی آبادگاروں عطا محمد سیال۔عبدالقادر سہتو۔ممتاز گوپانگ۔ غلام جعفر راجپر۔سلیم رضا شیخ۔رئیس لیاقت علی گوپانگ۔ یاسین بالادی۔عبدالرزاق گوپانگ۔علن شیخ۔

(جاری ہے)

سھراب شیخ۔میر مشتاق۔امداد سیال۔مٹھل گوپانگ۔معشوق علی گوپانگ کا کہنا ہے کہ کپاس کی فصل پر سفید قسم کے کیڑوں کے حملے کے سبب کپاس کے پودے کے پتے سوکھ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی کپاس کی فصل تب اہ ہورہی ہے ۔

کپاس کی فصل پر حملہ آور کیڑے مکوڑوں سے بچائو کے لئے شہر میں زرعی ادویات فروخت کرنے والوں سے اسپرے والی ادویات لائے جس سے حملہ آور کیڑوں مکوڑوں کا خاٹمہ نہیں ہورہا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد اور اسپرے والی غیر معیاری جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے کاشتکاروں کو ادویات کھاد اور زرعی ادویات کی فراہمی کو یقینی بناکر آبادگاروں کو معاشیقتل سے چھٹکارہ دلوایاجائے۔

اس سلسلے میں زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ زرعی اراضی گرم ہے اسے عرصہ سے زرعی پانی دستیاب نہیں جب زرعی اراضی پر فصل کاشت کی جاتی ہے تو اس کی گرمائش سے فصل اچھی طرح کاشت نہیں ہوپارہی ہے ۔جب کہ کھاد اور ادویات اور بیج بھی نقل فروخت کئے جارہے ہیں جس سے آبادگار کو مالی جسمانی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔اگر صحیح کھاد۔بیج اور کیڑے مکوڑوں کے خاتمے کے لئے استعمال ادویات استعمال کی جائے تو فصل بہتر ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں