محرم الحرام ہمیں امن، اخوت بھائی چارے اور صبر کا درس دیتا ہے، ماہ محرم میں امن کا قیام یقینی بنانے کیلئے پوری قوم اتحاد کا مظاہرہ کرے، سید عقیل حیدر شاہ

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:35

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ فنگشنل ضلع خیرپور کے جنرل سیکریڑی سید عقیل حیدر شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں امن، اخوت بھائی چارے اور صبر کا درس دیتا ہے، ماہ محرم میں امن کا قیام یقینی بنانے کیلئے پوری قوم اتحاد کا مظاہرہ کرے، واقعہ کربلا تاریخ انسانی کا ایک دلخراش واقعہ ہی نہیں بلکہ ظلم بربریت اور درندگی کی ایک ایسی داستان ہے جسے کبھی فراموش نہیںکیا جاسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں امام بارگا ہ قصر حسینی میں سالا نہ مجلس اعزاکے اختتام پر نظر و نیاز کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہادت امام حسین درحقیت یزید کی موت ہے‘ امام عالی مقام نے شہادت قبول فرماکراپنے نانا جان رحمت عالمیان صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے دین کو بچا لیاایک طرف ظالم یزید نے اپنی حکومت کو بچانے کیلئے اہل بیت کو ظلم وجفا کیساتھ شہید کروایا تو دوسری طرف اہل بیت نے دین اسلام کی بقا وسلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کردئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نفاذ عدل اور انسان کے بنیادی حقوق کی بحالی کیلئے نواسہ رسولؐ نے جو لازوال قربانی دیں وہ مسلمانوں کیلئے تاقیامت مشعل راہ رہے گی، محرم الحرام شہادتوں، حق گوئی اور باطل کیخلاف ڈٹ جانے کا عظیم درس دیتا ہے جس پر عمل کرنے سے انسانوں کی بقاء سلامتی اور اقوام عالم میں اتحاد و یگانگت کا جذبہ زندہ رہ سکتا ہے، اتحاد امت کیلئے ہم سب کومتحد ہوکر میدان میں نکلنا ہوگا ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں