انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع خیرپورمیں 4لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

پیر 24 ستمبر 2018 18:07

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) روٹری انٹر نیشنل قومی انسداد پولیوکمیٹی کے رکن حاجی شجاعت احمد صدیقی نے بتایاکہ گزشتہ روز سے جاری قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع خیرپور کی 76یونین کونسلوںکے 4لاکھ95ہزار سے زائد بچوں کو پولیوسے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے ،مہم کے دوران وٹامن اے کی خوراک بھی بچوں کو دی جارہی ہے۔

ضلع بھر کے 6سی11ماہ کی49ہزار 5سو بچوں کو بلیورنگ کے کیپسول کی خوراک جب کہ ایک تا5سال تک کی عمرکے 3لاکھ96ہزار سے زائدبچوں لال رنگ کے کیپسولکی اضافی خوراک دی جارہی ہے۔روٹری انٹر نیشنل قومی انسداد پولیوکمیٹی کے رکن حاجی شجاعت احمد صدیقی نے میڈیا کوبتایا کہا کہ آئندہ ماہ اکتوبرکی 15تاریخ سی12روزہ خسرہ سے بچائو کی مہم شروع کی جائے گی ،مہم کے دوران 9ماہ سے 5سال کی عمرکے بچوں کوخسرہ مرض سے بچائو کی خوارک دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ خیرپور میڈیکل ٹیچنگ سول ہسپتال۔سٹی ہسپتال۔لیڈی ولنگٹن ہسپتال سمیت ضلع بھر کے تمام بنیادی صحت مراکزمیں بچوں کو ویکسین کے حوالے سے حاصل کی۔شجاعت احمد صدیقی نے بچوں کے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے مرض۔وٹامن اے کی کمزوری۔اور خسرے سے بچائو کی چلائی جانے والی مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ خیرپور پولیو۔خسرہ کے مرض سے پاک ہو۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں