کپتان کی ڈرامہ بازی زیادہ دیر نہیں چل سکے گی، ملک میں مہنگائی کا طوفان آنے سے غریب عوام منگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، نواب علی وسان

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:08

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان نے کہا ہے کہ کپتان کی ڈرامہ بازی زیادہ دیر نہیں چل سکے گی ملک میں مہنگائی کا طوفان آنے سے غریب عوام منگائی کی چکی میں پس رہے ہیں وفاقی حکومت نے عوام کو بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا ہے سونامی خان کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے پی پی نے ہمشہ جمہوری عمل کو بہتر بنانے کے لئے قربانیاں دی ہے 22 کرڑو عوام کی نظریں اب پی پی سے آمیدیں لگائی بیٹھی ہے کیونکہ پی پی ہی ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کرم آباد اور کوٹڈیجی پیرجو گوٹھ میں کارکنوں کی تغریت کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا پا کستان پر میلی نظریں رکھنے والوں کی آنکھیں نکال لیں گے پاک فوج اپنے دشمنیوں کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے پی پی کاہر جیالا پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں