کمشنر سکھر ڈویژن رفیق احمد برڑو کا ڈی آئی جی سکھر کے ہمراہ پی ایس 30 پر ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ

اتوار 14 اکتوبر 2018 20:30

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) کمشنر سکھر ڈویژن رفیق احمد برڑو نے ڈی آئی جی سکھر رینج اقبال دارا، ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر سید ندیم حیدر، ڈپٹی کمشنر عبدالفتاح ہلیو،رٹرننگ آفیسر نیاز احمد ، ایس ایس پی عمر طفیل کے ساتھ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 30 پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی حلقے کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران کمشنر سکھر نے پاک آرمی، الیکشن کمیشن آف پاکستان، روینیو، پولیس اور دیگر محکموں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

کمشنر سکھر ڈویژن رفیق احمد برڑو نے پولنگ اسٹیشن کے باہر پرنٹ اور الیکٹرانگ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس 30 پر ضمنی انتخات کے سلسلے میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پر امن ماحول میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور کسی بھی پولنگ اسٹیشن سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر سید ندیم حیدر نے میڈیا کو بتا یا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ایس 30 کے ضمنی انتخاب کے لیے دو روز قبل تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے اور پولنگ اسٹیشنوں پر اسٹاف، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران کو مقرر کیا گیا ہے جس میں پاک آرمی کا کردار قابل ستائش ہے ۔

بعدازاں کمشنر سکھر ڈویژن نے متعلقہ افسران کے ساتھ مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر نصب آر ٹی ایس نظام کا جائزہ لیا جہاں ان کو ڈپٹی کمشنر خیرپور عبدالفتاح ہلیو نے آر ٹی ایس نظام سمیت دیگر اقدامات پر بریفنگ دی ۔ کمشنر سکھر نے پولنگ اسٹیشنوں پر موجود پرزائڈنگ آفیسروں، پولنگ اسٹاف ، پاک آرمی اور پولیس اہلکاروں سے ووٹنگ کے عمل اور انتظامی اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کی کمشنر سکھر نے تمام سرکاری محکموں کی مشترکہ کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کا مقصد انتخابی عمل کو صاف ، شفاف، غیر جانبدار اور پر امن بنانا ہے جس میں تمام محکموں کی جانب سے کیے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سیکورٹی مہدی رضا، ڈی آئی بی انچارج علی گل میرانی سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں