صوفی بزرگ حضرت شالدھانیؒ کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک اختتام پذیر

سندھ صوفیوں ، اولیائوں اور بزرگان دین کی دھرتی ہے جن کا پیغام امن ، پیار، محبت، یگانگت اور بھائی چارہ ہے ، شہریار وسان

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:55

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) صوفی بزرگ حضرت شالدھانیؒ کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک اختتام پذیر ،ضلعی کونسل کے چیئرمین شہریار وسان نے ضلعی کونسل کے اراکین کے ساتھ آخری روز مزار پر چادر چڑھائی اور دعا مانگی بعد ازاں اسپورٹس گرائونڈ میں سندھ کے ثقافتی کھیل ملاکھڑے کی مرکزی تقریب میں شرکت کی ۔ جہاںان کو سندھ اسپورٹس بورڈ اور ضلعی ملھ ایسوسی ایشن کے صدر پہلوان عبدالقادر میتلو نے 20 سے زائد ملھ پہلوانوں کا تعارف کرایا۔

تقریب میں معروف قانون دان مسعود نبی ڈوگر نے خطبہ استقبالیہ دیا اور مہمانوں کو روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار وسان نے کہا کہ سندھ صوفیوں ، اولیائوں اور بزرگان دین کی دھرتی ہے جن کا پیغام امن ، پیار، محبت، یگانگت اور بھائی چارہ ہے جس کی وجہ سے تمام بزرگوں کے مزارات پر بلا تفریق رنگ و نسل عوام کسی بھی مکتب سے تعلق رکھتے ہوں حاضری بھرتے ہیں اور ان کے دیے گئے پیغام پر آج تمام انسانو ں کو عمل کرنے کی سخت ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملاکھڑا ثقافتی کھیل ہے جس کے مزید فروغ کے لئے ضلع کونسل کی جانب سے اقدامات کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملھ پہلوانوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جہاں سخت مقابلے کے بعد پہلے جوڑ میں علی نواز میتلو، دوسرے جوڑ میں اویس گھانگھرواور تیسرے جوڑ میں عنایت حسین میتلو نے کامیابی حاصل کی بعد ازاں چیئرمین شہریار وسان نے کامیابی حاصل کرنے والوں میں ٹرافیاں اور پہلی پوزیشن کے پہلوان کو 10 ہزار روپے، دوسری پوزیشن کے پہلوان کو 8 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن کے پہلوان کو 5 ہزار روپے نقد انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں