خیرپور،بجلی چوری کے نام پر غریب صارفین اور غیر قانونی ڈیڈیکشن بلوں سے متاثرین صارفین کے خلاف آپریشن شروع

منگل 13 نومبر 2018 23:41

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) گرمیوں کے سیزن میں اربوں روپوں کی بجلی چوری کرانے کے بعد سیپکو حرکت میں آگئی۔

(جاری ہے)

بجلی چوری کے نام پر غریب صارفین اور غیر قانونی ڈیڈیکشن بلوں سے متاثرین صارفین کے خلاف آپریشن شروع کردیا ،ایک ہزار سے زائد غیرقانونی کنکشن کاٹنے کا دعویٰ تفصیلات کے مطابق محکمہ سیپکو نے گرمیوں کا سیزن گذرنے کے بعد بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے، ڈائریکٹ کنکشن سے غیر قانونی طور پر ائیر کنڈیشنوں کے استعمال کے مہینوں اپریل، مئی ،جون،جولائی ،اگست اور ستمبر میں سیپکو کے لائین لائسز میں اضافہ کے باوجو د سیپکو انتظامیہ گذشتہ چھ ماہ میں اربوں روپے کی بجلی چوری کرانے کے بعد موسم سرد ہونے اور بجلی کے استعمال میں کمی آنے کے بعد حرکت میں آ گئی سیپکو خیرپور ڈویثرن کی لقمان سب ڈویژن میں ایس ڈی او اسرار احمد باجکانی نے سب ڈویزن کے 15 سے زائد علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف سیپکو سیکیورٹی کے انچارج میجر علی زیدی کی نگرانی میں آپریشن شروع کرکے غیر قانونی چلنے والے غریب صارفین کے کنڈا کنکشن اور گذشتہ ماہ میں غیر قانونی ڈیڈیکشن بلوں کے باعث سیپکو کے نادہندہ ہونے والے صارفین کے ایک ہزار سے زائد کنکشن منقطع کرکے بجلی کہ فراہمی معطل کردی،اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ڈی او اسرار احمد باجکانی نے میڈیا کو بتایا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیگا،بجلی چوری میں ملوث کسی بھی سیپکو ملازمین ،یونین عہدیدار اور صارفین کو کسی صورت برداشت نہیں جائیگا کوئی بجلی چوری میں ملوث نکلا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ادھر سیپکو صارفین عبدالغفار مہر ،جمیل بلوچ ،عامر عباسی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ سیپکو کے اعلیٰ افسران ،انجینئر،ایس ڈی اوز،لائین سپرنڈنٹ ،لائین مین ،میٹر ریڈر اور دیگر عملہ بجلی چوری کرانے میں میں ملوث ہے جس کا ثبوت گذشتہ چھ ماہ ہیں جن میں سینکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی کنکشنوںسے ڈائریکٹ ائیر کنڈیشن چلا کر سیپکو کے لائین لائسز میںاضافہ ہوا افسران بالا خاموش تماشائی بنے رہے غیر قانونی کنکشنوں سے ماہنہ کروڑوں روپے ملنے کے باعث کوئی آپریشن شروع نہیں کیا گیا اور نا ہی بجلی چوری یا لائین لائسز پر کسی اہلکار کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی افسران واہلکار کروڑ پتی بن گئے سیپکو صارفین نے وزیر اعظم پاکستان ،وزیر مملکت عمر ایوب سے سیپکو کو نقصان پہنچانے میں ملوث افسران واہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں