شعبہ ہوم اکنامکس بی ایس سی پارٹ ٹو میں تینوں پوزیشن گورنمنٹ کالج برائے خواتین خیرپور نے حاصل کرلیں

پیر 17 دسمبر 2018 17:47

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ ہوم اکنامکس بی ایس سی پارٹ ٹو میں تینوں پوزیشن گورنمنٹ کالج برائے خواتین خیرپور نے حاصل کرلیں۔والدین اور کالج و محلے میں خوشی کا سماع۔تفصیلات کے مطابق جامعہ شاہ عبداللیف کے شعبہ برائے ہوم اکنامکس بی ایس سی پارٹ ون کے امتحانات سال 2017میں گورنمنٹ وومین کالج کی تین طالبات جن میں فرسٹ ڈویژن فرسٹ پوزیشن کائنات زہرہ دخت علی رضا آرائیں۔

(جاری ہے)

فرسٹ ڈویژن سیکنڈ پوزیشن ایلیاء دختر اسرار علی سید اور فرسٹ ڈویژن تھرڈ پوزیشن ماہ رخ اعوان دختر عبدالوحید اعوان نے حاصل کی ۔پوزیشن ہولڈر طالبات کا تعلق جناح کالونی سے ہے ۔طالبات نے پوزیشن حاصل کی والی خبر محلے میں پھیلتے ہی کوژی کا سماع بندھ گیا ۔طالبات کے والدین عزیزو اقارب۔محلے والوں کی جانب سے مبارک باد دینے والوں کا تانتاہ بند گیا مٹھائی تقسیم کی گئی۔پوزیشن ہولڈر طالبات کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی میں والدین کی دعائیں۔کالج کی اساتذہ کی محنت شامل ہے خصوصاً میڈم فرزانہ کی انتھک کاوش شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں