تجاوزات ختم کرنے کے لئے سخت کاروائی کی جائے، ڈپٹی کمشنر خیرپور

پیر 17 دسمبر 2018 22:29

خیرپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور عبدالفتاح ہلیو نے روڈ جانوری گاؤں سے لیکر سول ہسپتال تک تجاوزات ختم کرنے کیلئے احکامات جاری کردئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ روڈ سرکاری ملکیت ہے اس پر کسی قسم کی تجاوازت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ڈی سی خیرپور نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دو دن مین تجاوزات ختم کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔اس سلسلے میں میں دبارہ دورہ کرونگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کے عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر خیرپو نے مختیاکار خیرپوراور اینٹی انکروچمنٹ فورس کے افسر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کے تجاوزات ختم کرنے کے لئے سخت کاروائی کی جائے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں