آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا ،ْمنظور وسان

پیپلزپارٹی کی قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالنا کوئی نئی بات نہیں ای سی ایل میں نام دینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 دسمبر 2018 18:44

آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا ،ْمنظور وسان
خیر پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان نے کہاہے کہ آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا۔

(جاری ہے)

خیرپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالنا کوئی نئی بات نہیں ای سی ایل میں نام دینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا تاہم ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو گرفتار کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو اس لیے ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے تاکہ حکومت صوبے میں مڈٹرم الیکشن کرواکر آسانی سے جیت کی راہ ہموار کرنا چاھتی ہے۔منظور وسان نے کہا کہ پکڑ دھکڑ میں سب آئیں گے، آج ہمارے خلاف کارروائی ہو رہی ہے کل عمران خان کی بھی باری آنی ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں