ڈی سی خیر پور کا گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول شاہ محمد تمرانی اور گرلز ڈگری کالج کنب کا دورہ

منگل 8 جنوری 2019 22:05

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور عبدالفتاح ہلیو نے اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ڈیجی نعیم احمد عباسی اور ایگزیکٹو انجینئر ایجوکیشن ورکس کے ساتھ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول شاہ محمد تمرانی اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کنب کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران اسکول کے ہیڈماسٹرنور محمد جسکانی نے ڈی سی خیرپور کو بتایا کہ اسکول میں طلبہ کی تعداد378 ہے جن کے لیے کلاس رومز کی کمی ہے جس پر ڈی سی خیرپور نے انجینئر ایجوکیشن ورکس اسلم لاشاری کو ہدایت کی کہ فوری طور پر اسکول میں کلاس رومز کی تعمیر کے اقدامات کیے جائیں اور مختصر عرصے میں اسکول میں طلبہ کو بنیادی سہولیات سمیت دیگر اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جائے ۔

ڈی سی خیرپور نے اسکول کے طلبہ سے نصابی اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میںتفصیل سے معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

دوسرے جانب گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کے دورے کے موقع پر ڈی سی خیرپور نے کالج کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا جہاں ان کو کالج کے پرنسپل پروفیسر سرفراز احمد صدیقی نے بتایا کہ کالج میں 175 انرولمنٹ ہے ، 14 لیکچراراور ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات ہیں لیکن کالج میں فرنیچر موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے کالج کو مزید فعال بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے جس پر ڈی سی خیرپور نے ریجنل ڈائریکٹر کالجز سکھر کرن سنگھ سے فون پر رابطہ کرکے فوری طور پر کالج میں فرنیچر اور دیگر سامان کی فراہمی کی ہدایت کی ڈی سی خیرپور نے اس موقع پر کہا کہ وہ کالج کی خوبصورت عمارت کو فعال بنانے کے لیے سیکریٹری کالجز سندھ سے تحریری طور پر آگاہی فراہم کریں گے جبکہ تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں