سپریم کورٹ نے خیرپور ضلع بھر میں اقلیتوں کی املاک پر قبضے کی رپورٹ ایک ہفتہ میں محکمہ ریونیو سے طلب کرلی

منگل 8 جنوری 2019 23:30

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) سپریم کورٹ نے خیرپور ضلع بھر میں اقلیتوں کی املاک پر قبضے کی رپورٹ ایک ہفتہ میں محکمہ ریونیو سے طلب کرلی۔نیب اورحساس اداروں کے افسران پر مشتمل ٹیم نے خیرپور پہنچ کرخیرپورلقمان روہڑی کینال کے قریب سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا اور روینیو افسر سے تمام تفصیلات معلوم کیں اور انہیں مکمل رپورٹ ایک ہفتہ میں سپریم کورٹ میں پیش کرنی ہے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خیرپور میں سیاسی اثر رسوخ رکھنے والی شخصیات نے سابق وزیر اعظم محترمہ بی نظیر بحتو کی شہادت کے بعد ہنگامہ آرائی کے دوران روینیو سمیت دیگر محکموں کا سرکاری ریکارڈ نظر اآتش کردیا گیا تھا کے بعد سیاسی اثر رسوخ رکھنے والی شخصیات اور بلڈرز نے خیرپور ضلع بھر کی سرکاری املاک کا ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرکے جعلی کاغذات بنواکر غیر قانونی سوسائٹیز تعمیر کی جارہی تھی جب کہ وہ املاک اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ دیگر برادریوں کے بزرگوں کے نام سے لیز ہیں لینڈ مافیا نے خیرپور ضلع بھر کی سرکاری املاک کو اپنے قبضے میں لے کر کھکھ پتی سے ارب پتی بن گئے ہیں ایسے حالات میں خیرپور سے تعلق رکھنے والی اقلیتی برادری کے افراد نیسندھ کے دیگر شہروں کے اقلیتی رہنمائوں سے ملکر مشترکہ طورپرسپریم کورٹ سے ان کی املاک واگزار کرانے کی اپیل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں