بخشاپورتھانہ کے حدود ستارآباد میں گندم کی فصل سے تشدد زدہ دونوجوانوں کی لاشیں برآمد

اتوار 13 جنوری 2019 22:30

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) بخشاپورتھانہ کے حدود ستارآباد میں گندم کی فصل سے تشدد زدہ دونوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں سے ایک نوجوان کا تعلق صوابی دوسرے کا لاہورسے ہے۔لاشوں کی شناخت جیبوں میں پڑے قومی شناختی کارڈز سے کی گئی۔

(جاری ہے)

بخشاپورپولیس کے مطابق روح اللہ ولد عبدالروف خان کاتعلق لاہورکے علاقہ مکان نمبر22 گلی نمبر1محلہ میاں و پارک روڈ بادامی باغ سے جبکہ 22سالہ یاسرعلی ولد غلام حبیب کا تعلق شمشہ خیل صوابی کارہائشی ہے ، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیاہے ۔ پولیس کے مطابق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں