خیرپور لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں گائنی لیڈی ڈاکٹر اوراسٹور کیپر کے مابین تلخ کلامی،ڈاکٹروں نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا

پیر 14 جنوری 2019 16:56

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) خیرپور لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں گائنی لیڈی ڈاکٹر اوراسٹور کیپر کے مابین تلخ کلامی۔لیڈی ڈاکٹر کا اسٹور کیپر کو تھپڑ۔پیرا میڈیکل اسٹاف اور لیڈی ڈاکٹروں نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا۔واقعے کی جڈیشل انکوائری کرائی جائے پیرا میڈیکل اسٹاف کا مطالبہ۔ ایک خاتون مریض کے علاج معاجہ کے حوالے سے معاملہ پیش آیا ہسپتال ذرائع ۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں گائنی ڈاکٹر پروین پٹھان اور اسٹور کیپر فاروق احمد سومرو کے درمیان مریض خاتون کے علاج معالجہ کے حوالے سے تلخ کلامی ہوئی اور دیکھتے دیکھتے گائنی ڈاکٹر پروین پٹھان نے اسٹور کیپر فاروق سولنگی کو تھپڑ ماردیا۔واقعے کے بعدڈاکٹرنیوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ڈاخترنیوں نے اسٹور کیپر اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ڈاکٹرنی پروین پٹھان کے روئیے کے خلاف احتجاج مظاہرہ اور سخت نرعے بازی کی۔

(جاری ہے)

واقعے کے متعلق اسٹور کیپر فاروق سولنگی کا کہنا ہے کہ ان کی رشتہ دار خاتون مریضہ سخت تکلیف میں مبتلا تھی کہ ان کا فوری آپریشن کرکے انہیں تکلیف سے نجات دلائی جائے جس پر گائنی ڈاکٹر پروین پٹھان نے غلط رنگ دے کر ان کے ساتھ بدتمیزی اور چماٹ مارا جوکہ اخلاقیات اور ان کے فرائض میں شامل نہیں کہ وہ اپنے ماتحت عملے کی سرعام تذلیل کرے ۔وہ سرکاری کا ملازم ہے ان کا ذاتی نہیں کہ اس کے ساتھ ہتک سلوک کیا ہے۔

انہوں نے واقعے کی جڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ گائنی ڈاکٹر پروین پٹھان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے روم میں خاتون مریضہ کا چیک اپ کررہ تھی کہ ایسے میں اسٹور کیپر فاروق ان کے کمرے میں زبردستی داخل ہوکر ان کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اپنا تاہم انہیں تھپڑ مارنے والی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے ان پر جھوٹا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الطاف لہرانی کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں پھر ہی اصل حقائق کے متعلق بتاسکتے ہیں۔گائنی ڈاکٹر پروین پٹھان اور اسٹور کیپر ایک گھر کے افراد ہیں اس طرح کے واقعات رونام ہوتے رہتے ہیں پھر دونوں ایک دوسرے سے شکوہ شکایت ختم کرکے شیر شکر کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں