خیرپورسمیت سندھ بھر کے اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے روزبھی جاری رہی

جمعہ 15 فروری 2019 15:40

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) خیرپورسمیت سندھ بھر کے اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے روزبھی جاری رہی اور او پی ڈی کا بائیکاٹ کیاگیا جس کے باعث ایمرجنسی سمیت متعدد آپریشنز ملتوی کردیے ہیں اور مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھاکہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے اس لئیصوبے بھر کے ینگ ڈاکٹرز تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے لیے احتجاج پر ہیں، لیڈی ولنگٹن ہسپتال۔

سٹی ہسپتال،خیرپور میڈیکل ٹیچنگ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرسول،این آئی سی وی ڈی اور دیگر اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز کا بائیکاٹ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث اسپتال میں داخل مریضوں اور آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتھا،علاج ومعالجے کی سہولیات میسر نہ ہونے کے سبب مریض نجی اسپتالوں میں جانے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا مزید کہنا تھاکہ سندھ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا لہذا جب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا بائیکاٹ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال کے باعث آج ہونے والے آپریشن بھی ملتوی کردیے گئے ہیں اور وارڈز میں بھی ڈاکٹروں نیکام بند کردیا۔دوسری جانب سیکریٹری صحت سعید اعوان نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کرلیے ہیں اور آئندہ اجلاس میں سمری منظور کرلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں