خیرپور آوارہ کتوں کی ضلع بھر مار ،کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین نایاب

کتے کاٹنے پر ویکسین نہ ملنے پر نوجوان نے اپنے آپ کو پھانسی لگا کر خودسوزی کرلی لوگوں میں خوف و ہراس

جمعہ 15 فروری 2019 23:42

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) خیرپور آوارہ کتوں کی ضلع بھر مار ،کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین نایاب ،کتے کاٹنے پر ویکسین نہ ملنے پر نوجوان نے اپنے آپ کو پھانسی لگا کر خودسوزی کرلی لوگوں میں خوف و ہراس تفصیلات کے مطابق خیرپور ضلع آبادی اور رقبے کے لحاظ سے کراچی کے بعد سندھ کا دوسرا بڑا ضلع ہے جو آٹھ تحصیلوں پر مشتمل ہے جس میں ریگستانی ،برانی اور دریا سندھ کے دونوں اطراف کچے کے جنگلات میں سانپوں کی افزائش زیادہ ہونے کی وجہ سے اور شہروں میں گذشتہ کافی عرصہ سے کتا مار مہم نا چلنے سے شہروں اور دیہاتوں میں آوارہ اور پاگل کتے ٹولیوں کی صورت میں مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں تحصیل فیض گنج کے علاقے کرو نڈی کے مکین آئی بی اے اسکول کا 14سالہ ساتویں جماعت کا طالب علم مکیش والد فدیومل ماڑیچو کوپانچ روز قبل آوارہ کتے نے کاٹ لیا تھا وہ ویکسین کے لئے سرکاری و نجی اسپتالوں پر دربدر ہونے کے بعد مایوس ہو کر گلے میں پھانسی کا پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا خیرپورکے سماجی رہنماصوفی اسحق کی رپورٹ کے مطابق خیرپورضلع میں سانپ کے ڈسنے اور کتے کے کاٹنے کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ لوگوں کے والدین سمیت دیگر عزیزواقارب ان کو لیکر اسپتالوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں پی پی ایچ آئی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں کتے اور سانپ کی ویکسین دستیاب نا ہونے کا کہہ کر جواب دے رہے ہیں متاثرین کے ورثا شدید پریشان اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس،میونسپل ،ٹان انتظامیہ ہر ماہ کاغذی کاروائیوں میں کتے مار مہم دیکھا کر لاکھوں روپے سرکاری خزانے کو چونا لگا رہے ہیں متاثرین کے ورثا نے وزیراعلی سندھ،صوبائی وزیر صحت،ڈپٹی کمشنر خیرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور اپنی نگرانی میں کتا مار مہم شروع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں