چیف سیکریٹری سندھ نے کرپشن کے الزامت ثابت ہونے پر مختلف محکموں کے افسران سمیت 48 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی منظوری دیدی

پیر 18 فروری 2019 15:50

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) چیف سیکریٹری سندھ نے کرپشن کے الزامت ثابت ہونے پر مختلف محکموں کے افسران سمیت 48 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف محکموں میں کرپٹ افراد کا گرد گھیرا تنگ ہونے والا ہے، کرپشن ثابت ہونے پر کئی افسران اور ملازمین کی گرفتاری کا فیصلہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کے ایم سی کی ڈپٹی ڈائریکٹر شائستہ فاروقی سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ کوٹری ٹریٹمنٹ پلانٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر چیف انجینئر عبدالوحید شیخ سمیت 13 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں محکمہ کچی آبادی کے انجینئرز سمیت 6 افسران کی گرفتاری اور مختلف محکموں کے افسران کے خلاف 10 اوپن انکوائریز کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں