پیر پگارا نے حروں کو وطن عزیز کے لئے پاکستان کے افواج کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کردی

بدھ 20 مارچ 2019 00:12

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پیر پگارا نے حروں کو وطن عزیز کے لئے پاکستان کے افواج کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کردی۔ ہم ملک کے محافظ ہے سندھ میں پانی نہ ہونے کے وجہ سے زمیندار لوگ پریشان ہے اپنی گھروں میں جانور رکہیں اور چھوٹی بڑی کاروبار کریں آپ کے خوشحالی سے ملک خوشحال ہوسکتا ہے۔ حروں کے روحانی پیشوا پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائینس کے سربراہ اعلی حضرت پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیر صاحب پاگارا کا روحانی دورہ لاکھوں پیروکاروں کے اجتماعات میں پیر صاحب پاگارا نے ملکی سالمیت ,ترقی اور پاک فوج کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی اس موقع پر اچھرو تھر پاکستان اور بھارت کے سر حد کے قریب / نارو خیرپور میرس حاجی علی محمد راجڑ کے پاس حروں کے ٹھاٹے مارتے ہوئے سمندر کو خطاب کرتے ہوئے پیر صاحب پاگارا نے کہا ہے کے پاکستان ہمیں پاک افواج ، حر مجاھدیں اور ان کے اولادیں کے قربانیوں سے ملا لیکن اب ملک نازک حالات سے گذر رہا ہے ملک اور افواج کہ لیے دعا کریں اور حر جمائت پاکستان کے افواج کے ھر طرح ممکن مدد کریں پیر صاحب پاگارا نے کہا ہے کہ کوئی بہی ہمارے پیارے ملک کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر دیکھے گا تو ہم ان کی انکھیں نکال دینگی. یہ لاکھوں حر مجاہد ہمیشہ کی طرح اپنی فوج کے شانہ بشانہ ملک کا دفاع کریں گے اور سرحدوں کی حفاظت کریں گے .پیر صاحب پاگارا نے کہا کے اپنے وطن کے دفاع میں لاکھوں حر مجاہدین میدان میں دشمن کیساتھ لڑنے کے لیے بیتاب ہیں پیر صاحب نے مزید کہا کے بھارت کو حوش کے ناخن لینے چاہیے، جنگ دونون ممالک کے عوام نہی چاہتے امن کاراستہ خوشحالی کا راستہ ہے پیر صاحب پاگارا نے مزید کہا کے مودی پاکستان کی امن کی بات کو کمزوری نہ سمجھے۔

(جاری ہے)

پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے پیر صاحب نے ملک کے حفاظت اور پاک فوج کے جوانوں کے لیئے خصوصی دعائیں کیں، پیر صاحب پاگارا نے اپنے خطاب میں زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم دیں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر اپنا اچھا برا سمجھ سکیں۔ تعلیم فرد، خاندان اور معاشرے کی ترقی اور خوشالی کی ضامن ہے پیر صاحب پاگارا نے اپنی مریدوں کو سختی سے منع کیا ہے کہ وٹہ سٹا پر رشتیداریاں نہ کرو اس سے بچیوں پر ذھنی طور بری اثرات پڑتے ہے اور بچیوں کو تعلیم یافتہ بنائو۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں