خیرپور پولیس کی رینجرز کے ہمراہ اسٹاف کوارٹرز کالونی میں کاروائی،کالعدم تنظیم کا کارکن گرفتار

جمعرات 21 مارچ 2019 23:31

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) خیرپور پولیس کی رینجرز کے ہمراہ اسٹاف کوارٹرز کالونی میں کاروائی۔کالعدم تنظیم کا کارکن گرفتار۔دہماکہ دار مواد و جیمرز سمیت دیگر آلات بر آمد۔ تھانہ لانڈیوں کے ایس ایچ او غلام سرور بھیو نے دوران گشت ایک چنگنچی موٹرسائیکل کو روکا تلاشی کے دوران چنگچی موٹرسائیکل سے 15بوریاں بھنگ برآمد کرکے دو منشیات فروش پیار علی اور صیفل سیال کو ایک موٹر سائیکل سمیت گرفتار ۔

(جاری ہے)

خیرپور پولیس کے مطابق رینجرز کے ہمراہ اے سیکشن تھانہ کی خدود اسٹاف کوارٹرز کالوانی میں کاروائی کرتے ہوئیگھروں کی تلاشی کے دوران ایک گھر سے ذیشان ولد مظفر حسین منگی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جیمرز کے آلات اور دھماکہ دار مواد بر آمد ہوا ہے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش ان کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کے متعلق معلومات کے لئینامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا مزید تفتیش جاری ہے بڑے انکشاف کی توقع ہے۔واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں