ملک بھر کی طرح خیرپور میں بھی 23 مارچ یوم پاکستان قومی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 18:36

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ملک بھر کی طرح خیرپور میں بھی 23 مارچ یوم پاکستان قومی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا، ضلع تمام شہروں گمبٹ ،رانی پور ،پیر جو کوٹھ ،کوٹڈیجی سمیت شہروں مختلف جگہوں پر ریلیاں اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا ، اس حوالے سے ریکروٹ ٹریننگ سینٹر خیرپور میں ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب میں ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ حاصل کرنے والے کیڈیٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، پرنسپل پولیس ٹریننگ سینٹر خیرپور ایس پی محمد انور بگٹی نے قومی پرچم لہرا کر تقریب کا افتتاح کیا اور پولیس کے چاک و چوبند دست نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پولیس ٹریننگ سینٹر خیرپور ایس پی محمد انور بگٹی نے ملک کی حفاظت کے لیے پاک فوج، پاک نیوی، پاک ائیر فورس، رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے امن و امان بحال کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور ملک کی حفاظت، ترقی، خوشحالی، امن و امان کے لیے قومی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ یوم پاکستان منانا ہر پاکستانی کا فرض ہے 1940 میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں تمام قومی رہنماؤں نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت قراردادپاکستان پیش کرتے ہوئے 7 سالوں کی سخت محنت اور جدوجہد کے بعد پوری قوم کو ایک آزادریاست دلوائی آج پورے ملک میں مسلمان، اقلیت خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والا ہر پاکستانی آزادی کے ساتھ زندگی بسر کررہا ہے آج تجدید عہد کا دن ہے اس خوشی کے موقع پر ہم اقلیت سے وابستہ تمام طبقوں کو ہر گز نہیں بھولیں گے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں