مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے ، کیمسٹ اینڈ ریٹیلرز ایسوی ایشن

منگل 16 اپریل 2019 15:45

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء)خیرپور میڈیکل اسٹور مالکان و کیمسٹ اینڈ ریٹیلرز ایسوی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت دواؤں کی پرانی قیمتوں کو بحال کرے۔مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کریک ڈان کا رخ میڈیکل اسٹورز کی طرف کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو دھوکا دیا جا سکے اور مافیا کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میڈیکل اسٹورز میں کریک ڈان کی آڑ میں لوٹ مار کی گئی ہے۔کیمسٹ اینڈ ریٹیلرز ایسوی ایشن کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹورز سے ادویات اٹھانے سے قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔ بلکہ دواں کی قیمتیں بڑھائی جانے کے بعد اس کو بلیک میں 500 فیصد زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہنا ہے کہ اس مافیا نے 343 بلین جو کمایا ہے وہ عوام کو واپس کیا جائے۔ڈرگ انسپکٹر نے میڈیکل اسٹورز سے جو ادویات لوٹی ہیں ان کو واپس کیا جائے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں