پبلک مقامات کے اندر سگریٹ نوشی کو ممنوع قرار دیے جانے کا قانون لاگو کیا جائے گا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خیرپور

منگل 16 اپریل 2019 15:45

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حسین ابڑو نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی سے ایک ہزار ساٹھ لوگوں کی اموات ہوتی ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب بچے تمباکو نوشی کی وجہ سے موت کا شکار ہوتے ہیں اور دو کروڑ نوجوان نسل میں تیزی سے یہ منتقل ہورہا ہے۔خیرپور میں سرکاری دفاتر بڑی عمارات ، یونیورسٹی اور کالجز ،پبلک مقامات کے اندر سگریٹ نوشی کو ممنوع قرار دیے جانے کا قانون لاگو کیا جائے گا تاکہ صحت مند افراد کی زندگیوں کو بچایا جاسکے جو سگریٹ کے دھوئیں سے متاثر ہوتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نیتمباکو نوشی صحت کے مضر صحت کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے ٹی بی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کلیم اللہ میمن،خیرپور میڈیکل کالج ٹیچنگ دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال خیرپور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام جعفر سومرو،سینہ و تپ دق کے ماہر ،ٹی بی کنٹرول پروگرام ضلع خیرپور کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالرحیم پھنور،اسحاق سومرو،ڈاکٹر اسد اللہ چنہ،ڈاکٹر حبیب اللہ،سینئر روٹرین شجاعت احمد صدیقی ودیگر نے خطاب کے دوران کہاکہ لوگوں کی صحت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،محکمہ صحت اور سول سوسائٹی نے عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں