خیرپور کے قریب پولیس اور محکمہ وائلڈ لائیف کی کاروائی، دوملزمان گرفتار، کچھوؤں کا گوشت برآمد کرلیا گیا

منگل 23 اپریل 2019 00:04

سکھر۔ 22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) خیرپور کے قریب پولیس اور محکمہ وائلڈ لائیف کی کاروائی، دوملزمان گرفتار، کچھوؤں کا گوشت برآمد کرلیا گیا، خیرپور پولیس کی بھاری جمعیت نے محکمہ وائلڈ لائیف کے عملے کے ہمراہ سکھر کے قریب قومی شاہراہ پر ببرلو کی حد میں کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان شوکت علی اور ہمت علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں کچھوؤں کا گوشت برآمد کرلیا پولیس اور محکمہ وائلڈ لائیف کے حکام کے مطابق ملزمان پندرہ سال سے کچھوؤں کے اعضاء اسمگل کرنے کے کاروبار میں ملوث رہے ہیں کاروائی کے دوران ان کے قبضے سے جو گوشت برآمد کیا گیا ہے ان کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں چالیس لاکھ سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے جلد ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں