عدم توجہی غفلت لاپرواہی کے سبب اپنے بچوں کوحفاظتی ٹیکہ نہ لگوانے کے باعث سالانہ 2 لاکھ بچے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں،طبی ماہرین

اتوار 22 ستمبر 2019 19:05

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) پاکستان میں والدین اور محکمہ صحت کی جانب سے عدم توجہی غفلت لاپرواہی کے سبب اپنے بچوں کوحفاظتی ٹیکہ نہ لگوانے کے باعث سالانہ 2 لاکھ بچے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں،طبی ماہرین کے مطابق ڈائیریا سے 55 ہزارسے زائد،نمونیہ سے 90 ہزارجب کہ ٹی بی،ٹائیفائیڈ،خسرہ سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہوکر 60ہزار بچے موت کو گلے لگارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او خیرپور ڈاکٹر محمد حسین ابڑو نے پی ایف یوجے رہنما سینئر صحافی صوفی اسحاق سومرو کی قیادت مین ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہون نے بتایاکہ ای پی آئی خیرپور سمیت سندھ بھر میں حفاظتی ویکسین استعمال کرنے گزشتہ 2 برس کے دوران کافی بہتری آئی ہے جوکہ 90 فیصد تک پہنچ گیا ہے سال 2017 میں 45 فیصد تھا،ترقی یافتہ مملک میں حفاظتی ٹیکوں کے ذریعے موذی مرضوں پر قابو پایا ہے جب کہ پاکستان میں 60 فیصد ویکسین کی شرح ہے،عالمی سطح پر99 فیصد اموات نمونیہ کے سبب ہورہی ہیں جوکہ ترقی یافتہ ممالک میں ہیسالانہ 9 لاکھ بچوں کی اموات نمونیہ کے سبب ہوتی ہے والدین کو چاہئیے کہ وہ اپنے بچوں کی موذی مرضوں سے بچائو کے لئے حفاظتی ٹیکے وقت پر لگواکر انہیں موت کا شکار ہونے سے بچائیں۔۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں