خیرپور ہینڈی کرافٹ سینٹر میں نارا تعلقے کی 82 سے زائد خواتین کوپانچ پانچ ہزار روپے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب

جمعہ 27 ستمبر 2019 20:45

سکھر۔27ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) خیرپور ہینڈی کرافٹ سینٹر میں انڈس کرافٹ فائونڈیشن اور سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے اشتراک سے نارا تعلقے کی 82 سے زائد خواتین کوپانچ پانچ ہزار روپے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ۔ جہاں خواتین کو دستکاری، بیوٹی پارلرس، سلائی کڑھائی، بھرت کے کام اور رلیاں بنانے کی تربیتی کورس کرائے گئے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے مہمان خاص چیئرمین میونسپل کمیٹی سید امجد علی شاہ نے کہا کہ دیہاتی خواتین میں ٹیلنٹ موجود ہے جس کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے آئی سی ایف کی دستکاری تربیت میں خدمات قابل ستائش ہیں ۔ ماہر تعلیم استاد مولا بخش لاڑک نے کہا کہ سندھ کی خواتین سمیت مردوں میں ہنری طاقت بھرپور طریقے سے موجود ہے لیکن وسائل نہ ہونے کے نتیجے میں ان کو آگے آنے کے مواقع میسر نہیں ۔ حکومت اور دیگر متعلقہ سماجی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں مثبت پالیسی پر عمل درآمد کریں اور ان کو مالی مدد فراہم کریں ۔تقریب سے آئی سی ایف کے منیجر نیاز حسین جونیجو، عبدالجبار مری، خان محمد ، حفیظ اللہ شیخ اور آمنہ شر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں