غریبوں ،محتاجوں،بیواؤں اور مساکین کی مدد کرنا ہماری تنظیم کا منشور ہے ، سینئر کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر ظفر جتوئی

اتوار 29 ستمبر 2019 19:35

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2019ء) نامور سماجی تنظیم سندھ ہیلتھ کیئر فورم کے چیئر مین سینئر کارڈیو لوجسٹ ڈاکٹر ظفر جتوئی نے کہا ہے کہ غریبوں ،محتاجوں،بیواؤں اور مساکین کی مدد کرنا ہماری تنظیم کا منشور ہے اور اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہماری تنظیم اپنی مدد آپ غریب ،مسکین ،بے سہارا لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور آگے بھی ہر ممکن اقدامات کریں گے تا کہ مستحق افراد کو معاشرے میں پیش آنے والے مسائل کو کچھ کم کرنے میں آپنا کردار ادا کر سکیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ڈاکٹر ظفر جتوئی نے کہا ہے کہ دٴْکھی انسانیت کی خدمت کر کے دل کو سکون ملتا ہے جبکہ صاحبِ استطاعت افراد پر ہمارا دین بھی یہ ذمہ داری عائد کرتا ہے وہ غرباء ، مساکین اور بے آسرا افراد کی مدد کے لیے زکوٰةو صدقات ادا کریں، ایسا کرنے والے کے لیے نہ صرف آخرت میں بڑے اجر کا وعدہ ہے بلکہ دنیا میں بھی اٴْن کے مال میں برکت ہوتی ہے اور یہ عمل زندگی میں آنے والے مصائب اور تکالیف سے بچنے کا بھی ذریعہ بنتا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام پیسے والوں کو تعلیم دیتا ہے کہ وہ اپنے قریبی رشتہ داروں، جاننے والوں، ساتھ کام کرنے والوں اور ملازمین وغیرہ میں شامل مستحق افراد کی مدد کریں، غرباء و مساکین کو کھانا کھلائیں، غلاموں کو آزاد کروائیں، مریضوں کا علاج اور یتیموں کے سر پر دستِ شفقت رکھیں، اٴْن کی تعلیم و تربیت میں حصہ ڈالیں، پانی کی فراہمی، مسجد و مدرسہ کی تعمیر جیسے دوسرے بہت سے صدقہ جاریہ کے کاموں میں اپنا حصہ ڈالیں۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں