تمام شعبہ جات عوام کے خادم بن کر شہریوں کو مشکلات سے نجات دلائیں ،قائم مقام چیئرمین خیرپور میونسپل کمیٹی

پیر 7 اکتوبر 2019 19:22

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2019ء) خیرپور میونسپل کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر یار محمد پھلپوٹو نے سختی سے تمام شعبہ جات کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ عوام کے خادم بن کر شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائیںورنہ اپنے گھر بیٹھ جائیں وہ شہر بھر میں قائم تجاوزات ،گندگی غلاظت کے ڈھیر اور نکاسی آب ،پارکوں اورکھیلوں کے میدانوں سمیت دیگرعوامی مسائل میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے غفلت کے مرتکب اورجو ویزا پر عملہ بھیجا گیا ہے وہ اپنے فرائض انجام دیں ورنہ ان کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،گندگی ،تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلاتفریق فوری آپریشن کیا جائے اور شہر کو صاف ستھرا کیا جائے۔

اپنے دفتر میں شہر بھر کی تاجر برادری تنظیموں،کونسلروں اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے عہدیداران ،شہریوں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں سے خظاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یار محمد پھلپوٹو نے کہاکہ ہاتھ کے ٹھیلوں والوں کو بازاروں میں گشت کرکے اشیا فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہیں الگ جگہ دی جائے تاکہ وہ اپنا روزگار کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

(جاری ہے)

دکاندار حضرات جو اپنا سمان فٹ پاتھوں پر رکھے ہوئے ہیں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا جو بلدیہ عملے سے تعاون نہیں کرے گا اس کے خلاف قانونی عدالتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔فاروق اعظم پنج گولہ چوک،موبائیل مارکیٹ،سمیت دیگر پبلک مقامات پر کھڑی موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کاروائی کرنے کے لئے پولیس سے مدد لی جائے گی اور پارکنگ میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرکے حفاظت کی جائے گی اور ان سے ٹیکس بھی لیا جائے گا۔

اس موقع پر چیف میونسپل افسر منور ظریف پیپلز پارٹی سٹی کے صدر سید علی مدد شاہ،جنرل سیکرٹری غلام حسین مغل۔الشہباز انجمن تاجران کے چیئرمین گل محمد سھاگ،سیکرٹری آغا شیر عالم،ڈی ایف اے رہنما محمداسحاق سومرو،انجمن تاجران کے عہدیداران مظفر چنہ،عبدالوہاب سومرو،گرمکھ داس،حنیف عباسی ،صدر الدین منگی،عبدالحمید ڈپٹی،کونسلر بابو فضل کریم پٹھان،دادن خان پھلپوٹو،زوار ،لیاقت میرانی،سید جمن شاہاور دیگر نے شہری بھر میں گندگی شہر کے باغات اور اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے مسائل سے آگاہ کیا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں