جماعت اسلامی پاکستان کے وفد کاحافظ نصراللہ عزیز نائب امیر سندھ کی قیادت میں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا کا دورہ

منگل 8 اکتوبر 2019 16:40

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی پاکستان کے وفد نے حافظ نصراللہ عزیز نائب امیر سندھ کی قیادت میں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا کا دورہ کیا اور سجادہ نشین درگاہ عالیہ بھیج پیر جٹا چیئرمین علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سے ملاقات کی وفد میں عبدالحفیظ بجارانی ڈپٹی سیکرٹری سندھ۔

مولانا محمود شاہ اور علامہ حزب اللہ جکھڑو شامل تھے وفد نے صاحبزادہ نقشبندی کو جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے 17 اکتوبر کو لاہور میں منعقد ہونے والی مشائخ کانفرنس شرکت کی دعوت دی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ نقشبندی نے کہا کہ مشائخ عظام کی زندگیاں ہمارے لئے مشل راہ ہیں کیونکہ اولیاء کرام نے اپنے عمل سے قرآن و سنت سے پختہ تعلق قائم کرنے کا درس دیا ہے جماعت اسلامی کے تحت مشائخ کانفرنس کا انعقاد مشائخ عظام کا پیغام امن و آشتی عام کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور ابتر معاشی حالات کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں جو اپنے سیاسی مخالفین کو زیر کرنے کے لیے سارے وسائل کو حرکت میں لا چکے ہیں مگر افسوس کے غریب عوام کو مہنگائی۔

(جاری ہے)

بیروزگاری۔اور بد عنوانی سے نجات کے لیے ان کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں ہیں غربت۔مہنگائی۔بیروزگاری سے تنگ عوام حکومت کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث مسئلہ کشمیر اب تک سرد خانے میں ہے 60روز گزر چکے ہیں مگر مقبوضہ کشمیر سے بھارتی تسلط اور کرفیو ختم کرانے میں پاکستانی خارجہ پالیسی ناکام رہی ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے تمام دینی مذہبی جماعتیںاور علماء مشائخ ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو کر مشترکہ جدوجہد کریں۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں