ڈپٹی کمشنر خیرپور کی زیر صدارت فراہمی و نکاسی آب کے اسٹیشنوں کی بحالی، ، مشنری کی مرمت و خریداری سمیت دیگر امور کے سلسلے میں اجلاس

جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:23

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد نعیم سندھو کی زیرصدارت محکمہ پبلک ہیلتھ کی اسکیموں ، فراہمی و نکاسی آب کے اسٹیشنوں کی بحالی، ، مشنری کی مرمت و خریداری سمیت دیگر امور کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈی سی خیرپور نے پبلک ہیلتھ کے انجینئر ز سے باز پرس کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فراہمی اور نکاسی آب کی اسکیموں و اسٹیشنوں میں مشنری اور بجٹ استعمال کرنے کے لیے متعلقہ تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو دورہ کراکر تصدیق کرنے کے پابند ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیشنوں پر لاگ بک، رجسٹر کی موجودگی کو یقینی بناتے ہوئے مقرر اسٹاف کو ڈیوٹی کا پابند بنایاجائے تمام اسٹیشنوں اور اسکیموں کی 24 گھنٹے نگرانی کے لیے چوکیدار مقرر کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

ڈی سی خیرپور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اس سلسلے میں فوکل پرسن ہونگے جن کو اسسٹنٹ انجینئر زتمام تر صورتحال سے آگاہی دیتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جن اسکیموں اور اسٹیشنوں پر قبضے کی شکایات ہیں ان کا فوری جائزہ لے کر قبضہ ختم کراتے ہوئے ملوث عناصروں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں ۔

ڈی سی خیرپور نے تمام انجینئر زکو پابند کیا کہ وہ متعلقہ اسٹیشنوں اور اسکیموں کی تفصیلات صحیح اعداد و شمار ،مشنری، بجلی کی تنصیبات سمیت دیگر سازو سامان کے بارے میں جامع رپورٹ ڈی سی آفس میں جمع کرائیں ۔ اجلاس میں اے ڈی سی ٹو محمد اقبال جنڈران ، ایگزیکٹو انجینئر ساجن مل ، آٹھوں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز و انجینئرز نے تفصیل سے بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں