جمعہ نماز کی اجتماعی طورپرادائیگی پرڈیڑھ ماہ کی پابندی کے خاتمے پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

جمعہ 29 مئی 2020 18:54

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) کروناوائرس سے بچائو کے لئے حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کے دوران جمعہ نماز کی اجتماعی طورپرادائیگی پرڈیڑھ ماہ کی پابندی کے خاتمے بعد شہریوں نے اجتماعی جمعہ نماز اداکرتے ہوئے نمازی مسرت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئے تھے نمازیوں کا کہناتھاکہ ہر مصیبت وبا سے نجات کا ذریعہ بارگاہ الہی میں سجدہ ریز ہونا ہے کرونا وائرس سے ام مسلمہ ڈرتی نہیں بلکہ احتیاط اپنائے ہوئے تھی ،جمعہ نماز کے دوران ملکی سالمیت بقا استحکام خوشحالی سرحدوں کے تحفظ اور کروناوائرس کی وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی تھی،اس موقع پر پولیس اہلکار بھی اپنے فرائض پر معمور تھے جو ایس او پیز پر عمل در آمد کراتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں