خیرپور کے نواحی گائوں ملنگ منگریوں کے رہاشیوں فتح محمد مگریوں،علی گوہرسمیت ودیگر کا زمین پر قبضے کے خلاف احتجاج

ہائی کورٹ سے مقدمے میں ہمارے حق میں فیصلہ آنے کے باوجود شیخ برادری کے لوگ ان کی زمین پر قبضہ کرنے اور خونی تصادم کی سازش میں مصروف عمل ہیں، شہری

اتوار 31 مئی 2020 19:20

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) خیرپور کے نواحی گائوں ملنگ منگریوں کے رہاشیوں فتح محمد مگریوں،علی گوہرسمیت ودیگر نے زمین پر قبضے کے خلاف احتجاج کرتے کہا کہ ان کی موروسی زرعی زمین پر شیخ برادری کے لوگ ہر حربہ استعمال کرتے ہوئے زمین کی آڑ میں خونی تصادم کی سازش میں مصروف ہیں مظاہرین نے الزام لگایا ہے کے خیرپور کے رہائشی ایس ایس پی کے ریڈر شاہد شیخ میونسپل کمیٹی کے ملازم عنایت شیخ، اسداللہ شیخ، ودیگر نے ان کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے ساتھ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کراکے انہیں حراسہ کرنے اور سنگین نتاج بھگتنے کی دہمکیا دے رہے ہیں اگر مگریاں برادری کے کسی بھی شخص کو جانی مالی نقصان ہوا تو اس کیذمیوار شیخ برادری کے مسکورہ افراد ہونگے انہوں نے الا احکام سے انصاف کی اپیل کی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے پاس زمین کا ریکارڈ موجود ہے اور ہائی کورٹ سے مقدمے میں ہمارے حق میں فیصلہ آنے کے باوجود شیخ برادری کے لوگ ان کی زمین پر قبضہ کرنے اور خونی تصادم کی سازش میں مصروف عمل ہیں۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں