خیرپور ضلع بھر میں خواتین بچوں سمیت 200 سے زئد افراد گیسٹرو میں مبتلاہوگئے

بدھ 3 جون 2020 20:18

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) خیرپور ضلع بھر میںخواتین بچوں سمیت 200 سے زئد افراد گیسٹرو میں مبتلاہوگئے،سرکاری ونجی ہسپتالوں میں زیر علاج،محکمہ صحت ذرائع کے مطابق خیرپور،پیرجوگوٹھ،گمبٹ،رانی پور،ٹھری میرواہ،فیض گنج،نارہ،صوبھوڈیرو،کوٹ ڈیجی تحصیلوں کے دیہی و شہری علاقوں میں گیسٹرو کے مرض کا جن بے قابو ہوتے ہی 200 سے زائد افراد جن میں خواتین بچے مردحضرات شامل ہیں گیسٹرو کا شکارہوگئے ہیں،گیسٹرو میں مبتلا مریضوں نے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کی سہولیات وادویات کی عدم فراہمی کے سبب پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرلیاتھا وہاں سے طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیاتھا جب کہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی گیسٹرو کے مریضوں کو طبی امداد دی جارہی ہے محکمہ صحت ذرائع کے مطابق گیسٹرو میں مبتلا مریضوں میں اکثریت بچوں اور خواتین کی بتائی جاتی ہے،اس سلسلے میں ہومیو ڈاکٹر محمد افضل آرائیں کاکہناتھاکہ گیسٹرو سے بچائو کے لئے صاف ستھری غذا اور ٹھنڈی مشروبات کا ستعمال کیاجائے گرمی سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کیاجائے اور ٹھیلوں ریڑھوں پر کھلی اشیا نہ کھائی جائیں تاکہ گیسٹرو سے بچا جاسکے ،دھوپ کے دوران سروں کو کپڑے سے ڈھانپر کر گھروں سے باہر نکلیں بے ضرورت دھوپ میں گھومنے سے پرہیز کریں۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں