محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں ، حفاظتی انتظامات، صفائی ستھرائی اور دیگر اہم امور پراہم اجلاس

پیر 10 اگست 2020 18:14

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں ، حفاظتی انتظامات، صفائی ستھرائی اور دیگر اہم امور پر اعلیٰ سطحی اجلاس ڈی سی آفس خیرپور میں ڈپٹی کمشنر خیرپوراحمد علی قریشی کی زیر صدات منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی خیرپورامیرسعود مگسی، رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل عمران حیدر، اے ڈی سی ٹو ظفر عباس عباسی، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حسین ابڑو،ایم ایس ڈاکٹر کلیم اللہ، ڈی آئی بی انچارج علی گل ملاح،ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی عارف عباسی، شیعہ رابطہ کونسل کے صدر سید جعفر شاہ،ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل ، صحت،سیپکو، روڈز، ٹائون کمیٹیوں کے چیئرمینوںسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور شیعہ رابطہ کائونسل کے میمبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی خیرپور نے آٹھوں تعلقوں کے اے سیز کو محرم کے دوران اپنے اپنے علاقو میں شیعہ علماء سے مل کر درپیش تمام مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کی وزٹ کر کے صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں ٹی ایم اور میونسپل کا کردار تمام اہم ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی سی خیرپور نے شیعہ علمائوں سے کہا کے مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی کو زیادہ موثر بنانے کے لئے اپنے اپنے علاقوں کی لوکل لیڈیز کی شناخت کے لئے لیڈیز رضاکاروں کی لسٹ فراہم کی جائے تاکہ ان تمام کو کارڈز فراہم کیے جاسکھیں۔انہوں شیعہ رابطہ کائونسل کے تمام سینئر عھدیداروں سے کہا کے جلوسوں اور مجالس کے دوران کورونا سے حفاظت کے لئے حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر ہر ممکن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی سی خیرپور نے ایس ایس پی خیرپور سے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھلانے والے تمام شر پسند عناصرکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔اس موقع پر ڈی سی خیرپور نے ایکسین سیپکو کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے وقت لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے اور عوامی شکایتوں کے لئے آفس میں کمپلینٹ سیل قائم کیا جائے۔

انہوں نے ای سیز ، میونسپل، روڈس، ایم ایس کے ایم سی، پی پی ایچ آئی وہ دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام شروع ہونے سے قبل صفائی ستھرائی اسٹریٹ لائیٹس، پینے کا صاف پانی اور صحت کی تمام سہولیات کے متعلق کانٹیجنسی پلان بنا کر رپورٹ پیش کی جائے ۔ ایس ایس خیرپو رامیر سعود مگسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران محکمہ پولیس کی جانب سے مضبوط حکمت عملی کے تحت حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے جبکہ تمام ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں پر مجالس اور پروگراموں کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی لائوڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت پابندی پر عمل درآمد کرایا جائے گا ۔

ایس ایس پی خیرپور نے تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام ، اکابرین اور رہنمائوں سے اپیل کی کہ وہ محرم کے دوران ضلعی انتظامیہ پولیس اور رینجرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ اس موقع پر رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل عمران حیدر نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے سب کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے اس سلسلے میں رینجرز اور پولیس نے پہلے سے سنیپ چیکنگ سمیت تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران نیشنل ایکشن پلان اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمدکو یقینی بنایا جائیگا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں