ضلع انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کی جانب سے ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا گیا

بدھ 19 اگست 2020 17:55

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2020ء) ضلع انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کی جانب سے محرم الحرام کے سلسلے میں چھٹی بڑی امام بارگاہوں، ماتمی جلوسوں کے روٹس، سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر تمام انتظاموں کا جائزہ لینے کے لئے نئوں گوٹھ، پنجگلہ چوک، لقمان، چانڈیا موڑ ، بڑا علم سمیت شہر کی تمام ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ یا گیا۔

دورے کے دوران حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احمد علی قریشی نے کہا کہ تمام قانون لاگو کرنے والے ادارے مذھبی علماء، متولین اور دیگر متعلقہ سے رابطے میں رہیں اور انتہائی حساس اور نارمل جلوسوں اور مجالس کی اچھے طریقے سے نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام امام بارگاہوں کے باہر واک تھرو گیٹس قائم کئے جائیں اور پارکنگ ایریا 200 میٹر کے فاصلے پر قائم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پبلک ہیلتھ اور میونسپل کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی کا نظام بہتر کیا جائے اور راستوں سے پتھر، مٹی،گندا پانی سمیت تمام تمیرات میں استعمال ہونے والے سامان کو ہٹایا جائے اور راستوں کو کو جلوسوں کے لئے صاف کرایا جائے تاکہ ماتمی جلوسوں کو گزرتے وقت کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہوسکے۔

اس سلسلے میں اسپیشل ٹیمیں جوڑی جائیں جو روڈ راستوں سے تمام رکاوٹیں فوری طور ہٹانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ دورے کے دوران ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجلسوں اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی دی جائے گی۔ جبکہ پری پروسیشن اور پوسٹ پروسیشن کے لئے سکیورٹی تعینات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کرایا جائیگا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

اس موقع پر ڈی آئی بی انچارج علی گل ملاح بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی جانب سے نفری مقرر کرنے کے لئے پلان مرتب کیا گیا ہے اور پلان کے مطابق اہلکاروں کو جلسوں اور جلوسوں کے لئے مقرر کیا جائیگا۔ اس موقع پر اے ایس پی سٹی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، اسسٹنٹ کمشنر خیرپور، پبلک ہیلتھ، میونسپل کے افسران سمیت و دیگر عملداروں نے شرکت کی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں