خیرپور کے ریگستانی علاقے میں محکمہ وائلڈلائف کی کارروائی ، غیر قانونی قیمتی لکڑیوں سے بھری ٹرالی پکڑ لی

بدھ 19 اگست 2020 22:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2020ء) خیرپور کے ریگستانی علاقے میں محکمہ وائلڈلائف کی کارروائی ، غیر قانونی قیمتی لکڑیوں سے بھری ٹرالی پکڑ لی ، عملے پر مسلح افراد کا حملہ ، نامعلوم افراد ٹرالی لیکر فرار ہو گئے ، مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق خیرپور کے ریگستانی علاقے گوٹ حسین بخش پاتی میں محکمہ وائلڈ لائف نے کرونڈی تھانے کی حدود میں ریگستانی علاقے سے بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور پر قیمتی درخت کاٹ کر لکڑیاں فروخت کی روک تھام کیلئے آپریشن کرتے ہوئے قیمتی لکڑیوں سے بھری ہوئی ایک ٹرالی کو تحویل میں لیکر دو افراد کو گرفتار کر لیا تاہم ٹرالی کی ضبط ہونے کی اطلاع پر نامعلوم مسلح افراد نے محکمہ وائلڈ لائف عملے پر حملہ کر دیا اور عملے کو یرغمال بنا کر لکڑیوں سے بھری ہوئی ٹرالی لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں