سرکاری زمینوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر خیرپور

جمعرات 20 اگست 2020 17:35

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر احمد علی قریشی کی صدارت میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے افسران سے لینڈ اکیوزیشن اور الاٹمنٹ کے سلسلے میں ڈی سی آفس خیرپور میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی ون ضمیر احمد جاگیرانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کرن شاھ، مختیارکار نارا محمد اکرم، آفس سپرنٹنڈنٹ نیاز احمد مگریجو سمیت آئل اینڈ گیس کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی نے ہدایات جار ی کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری زمینوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور تمام کاغذات مکمل کرکے معاوضہ سرکاری خزانوں میں جمع کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئل اینڈ گیس کمپنی کے تمام جائز مسائل ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے دور کئے جائیں گے اور عوام کے بہبود کے لئے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائیگا جبکہ ڈولپمنٹ اسکیموں کے حوالے سے جلد کمپنیوں سے رابطہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں