سول ہسپتال خیرپور میں پولیس اہلکاروں کا مریضوں کے اہل خانہ پر تشدد

بدھ 9 ستمبر 2020 23:47

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2020ء) سول ہسپتال خیرپور میں پولیس اہلکاروں نے ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے ورثاء کوتشددکا نشانہ بنایااور گرفتار کرکے لاک اپ کردیا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایک مریضہ سویرا سموں نے بتایاکہ ہم سول ہسپتال دوائی لینے آے تو پولیس کے اہلکاروں نے ہمارے اوپر تشدد کیااور ہمارے ہی لوگوں کو گرفتار کرلیاجبکہ مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ذرائع کے مطابق بعدازاں ایس ایس پی خیرپور نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد کانوٹس لے لیااور معاملے کی انکوائری اے ایس پی سٹی سعد ارشد کو 24 گھنٹوں کہ اند رپورٹ دینے کے احکامات جاری کردیئے انکوائری رپورٹ کے بعد سخت قانونی کاروائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں