شان رسالت ﷺ میں گستاخی کے خلاف خیرپور میں احتجاجی مارچ کیا گیا

جمعہ 11 ستمبر 2020 16:15

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) چارلی ہیبڈو میگزین فرانس کی جانب سے ناموس شان رسالت میں گستاخی کرنے ،سوئیڈن میں قران پاک شہید کرنے اور ناروے میں اسلام مخالف ریلی کے خلاف دنیا بھر کی طرح خیرپور میں بھی پاکستان تحفظ موومنٹ کے سربراہ شفقت علی میتلو کی قیادت میں غازی چوک تا پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا گیا۔

(جاری ہے)

شرکا ریلی گستاخ نبی کی ایک سزا سرتن سے جدا سر تن سے جدا پر عمل در آمد کرانے کیلیے گھروں سے باہر نکل آے ہیں فرانس ناروے سوئیڈن سے سفارتی سماجی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے جبکہ مساجد میں علما کرام نے بھی جمعہ خطبہ کے دوران گستاخانہ عمل کی مذمت کی جب کہ پاکستان تحفظ موومنٹ کے سربراہ ماہر قانون شفقت علی میتلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں