میونسپل کمیٹی خیرپور کی انتظامیہ نے 6معذوربچوں کے والد معذور ملازم مجاہد حسین کوملازمت سے فارغ کردیا

پیر 21 ستمبر 2020 18:37

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) خیرپور میونسپل کمیٹی انتظامیہ کا کارنامہ، ڈیوٹی چوروں کو گھر بیٹھے تنخواہ کی فراہمی 6معذوربچوں کے والد معذور ملازم مجاہد حسین چنہ کو گزشتہ 9 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے بجائے ملازمت سے فارغ کردیا۔

(جاری ہے)

شہریوں سماجی سیاسی مذہبی رہنمائوں اور مجاہد حسین چنہ نے اپنے معذور بچوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایاکہ بلاجواز ملازمت سے فارغ کرکے انہیں اور اس کے معذور بچوںکو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے انہوں نے کہاکہ 28 ستمبر کو وہ معذور تنظیموں کے ورکروں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں