خیرپور کے کچے میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:17

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) خیرپور کے کچے میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں اقبال ناریجو،عباس ناریجو،پٹھان ناریجو ،سسرفراز عرف زاہد ناریجو،مولابخش عرف مولو کلہوڑواور ملھن شیخ کے خلاف دہشت گردی ایکٹ،پولیس مقابلے،غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم کا مقدمہ نمبر 0202/8تھانہ برادی جتوئی میں گزشتہ روز تھانیدار سوبھارو خان شیخ کی مدعیت میں درج کرلیاگیا ،گزشتہ روز ہلاک ہونے والے ڈاکو ملھن شیخ کی نعش ان کی والدہ فرزانہ شیخ نے ،ڈاکو مولابخش کلہوڑو کی نعش ان کے بھانجے حفیظ کلہوڑو نے وصول کرکے اپنے علاقے شکارپور لے گیا ،پلاک ہونے والے ڈاکوئوں کو مختلف قبرستانوں میں دفن کیا گیا علاقے میں کو و حراس کی فضا چھائی ہوئی ہے کیوں کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کے ساتھی کہیں دیہاتیوں سے بدلہ لیں کیوں کہ علاقے میں باز گشت ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کو ان کے مخالفین کی مخبری پر ہلاک کیا گیا ہے ،ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں اقبال ناریجو،عباس ناریجو کے بھائی خادم حسین ناریجو کا اس سلسلے میں کہناتھاکہ ان کے بھائیوں کو ان کے مخالفین نے مخبری کرکے قتل کرایا ہے واقعے کی وہ اپنے طریقے سے تحقیقات کررہے ہیں جلد ہی اص حقائق کو میڈیا کے ذریعے منظر عام پر لائیں گے،جب کہ ذرائع سے علم ہواتھاکہکچے کے علاقے کے ٹی شاہ زمان میں پولیس مقابلے کے وقت وہاں 15 ڈاکو اپنی کمین گاہوں میں موجود تھے اور مقابلے کے دوران اپنے 6 ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد زخمی ہونے والے ڈاکو اپنے ایک ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش بھی اپنے ہمراہ لے گئے تھے فرار ہونے والے ڈاکوئوں میںہلاک ہونے والے ڈاکو ملھن شیخ کے بیٹے دربان اور شمشاد کے نام بتائے جاتے ہیں اپنے زخمی ڈاکو ساتھیوں کے ہمراہ دریائے سندھ میں چلنے والے بوٹ کے ذریعے نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوکر نامعلوم مقام پر اپنا علاج کرارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ادہر ایس ایس پی خیرپور امیر سعودکاکہناتھاکہ ڈاکوئوں کے صفائے اور امن کے قیام تک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا جو ڈاکوئوں کی بیخ کنی تک جاری رہے گا،پولیس کا ہے فرض ،مدد عوام کی ہی سے کامیابی ان کی منزل ہے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مہدی رضا آرائیں کو کومنگ آپریشن کا سربراہ مقررکیا جس نے پیرجوگوٹھ،گاڑھی موری،ببرلو،احمد پور،وڈا ماچھیوں ،صدر جی بھٹیوں،رپڑی،کوٹ پل،میاں خان سمیت دیگر شہری ودیہی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گزشتہ روزمحمد علی،منٹھار،درمحمد ،نعمان سمیت دیگر 60 سے زائد مشکوک ملزمان کو حراست میں لیا گرفتار ملزمان میں 10 روپوش مفرور ملزمان بھی شامل ہیں کے متعلق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مہدی رضا آرائیں کاکہناتھاکہ ایس ایس پی امیر سعود کے حکم پر انہوں نے کومنگ آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان سے تفتیش و تحقیقات جاری ہے ۔

۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں