کرونا وائرس سے بچائو سے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے خیرپور ضلع میں 7نئے کیسز سامنے آگئے،تعداد30ہوگئی ہے،ڈاکٹر محمد حسین ابڑو

اتوار 25 اکتوبر 2020 17:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حسین ابڑو نے کہاہے کہ کرونا وائرس سے بچائو سے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے خیرپور ضلع میں 7 نئے کیسز سامنے آنے کی وجہ ضلع بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعاد 30 ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

رواں برس ضلع بھر میں 2834 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جن میں سے 2787 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں حالیہ دنوں 30 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،خیرپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید اکبر عباس زیدی اور پی ایف یو جے رہنما صوفی اسحاق کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد حسین ابڑو کاکہناتھاکہ لوگ کورووائرس کی وبا کو معمولی بیماری سمجھ رہے ہیں بے احتیاطی سے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے اور دوسروں کے لئے بھی وبال جان ہے اس لئے کورونا وائرس کا خاتمہ احتیاطی تدابیر ایس او پیز پر عمل کرنے سے ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں