پولیومعاشرے کیلئے ناسور ہے ،پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردااداکرنا چاہئیے ،محمودخان لودھی

اتوار 25 اکتوبر 2020 17:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) روٹریکٹ گرین سٹی کلب خیرپور کے صدر محمود خان لودھی نے کہاہے کہ پولیومعاشرے کے لئے ناسور ہے اس لئے پولیو کے خاتمے کے لئے ہر ایک کو اپنا کردااداکرنا چاہئیے تاکہ پولیو سے پاک پاکستان ہو اور پاکستانی بچہ پولیو کے مرض کی وجہ سے معزوری سے محفوظ رہ سکے،جناح کالونی میں پولیو سے بچائو کے لئے آگاہی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ گھروں گلیوں اوراپنے علاقوں کو گندگی غلاظت اور گندے پانی کے جمع ہونے سے صاف ستھرا رکھنے سے پولیو سے نجات ممکن ہے اس موقع پر النور فٹبال کلب کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان سومرو، روٹریکٹ گرین سٹی خیرپور کے ڈائریکٹر اسپورٹس شاہزیب اعوان سمیت دیگر مقررین نے کہاکہ صحت مند ماحول ہی وبائی امراض کے روک تھام میں کلیدی کردار اداکرتا ہے اور علاقے کو آلودگی سیپاک رکھنے کے لئے اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درخت اگانے چاہئیں،

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں