معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے سوشل میڈیا کی مدد سے فیس بک پر ایک پیج بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر خیرپور

جمعرات 3 جون 2021 00:05

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) آج کے معاشرے میں معصوم بچوں کو انسان نہیں سمجھا جاتا ،جہالت کی بھی ایک حد ہوتی ہے معصوم بچوں کے خلاف زیادتی اور تشدد شرمناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خیرپور راجہ طارق چانڈیو نے اپنے دفتر کے دربار ہال میں چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی سی خیرپور نے اجلاس میں غیر حاضر اسٹیک ہولڈرز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت اہم میٹنگ ہے جس میں غیر حاضر افسروں کو ایکسپلینیشن دی جائے گی اس سلسلے میں کسی کے بھی ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی حفاظت کرنا ہے کسی بھی بچے کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہئے۔

اس کے علاوہ بچوں کو فوری طور پر نگہداشت بھی فراہم کی جانی چاہئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں والدین کو بھی اپنے بچوں کو آگاہی دینی چاہیے تاکہ بچوں کی زیادہ سے زیادہ حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔ سماجی بہبود کے عہدیداروں نے اجلاس میں کہا کہ محکمہ لیبر چائلڈ لیبر کو کوئی معاونت فراہم نہیں کر رہا ہے جس پر ڈی سی خیرپور نے کہا کہ ان کے خلاف تحریری طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ قانونی کارروائی کی جاسکے۔

اس موقع پر ڈی سی خیرپور نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خیرپور کے عہدیداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے سوشل میڈیا کی مدد سے فیس بک پر ایک پیج بنایا جائے جبکہ معصوم بچوں کی آگاہی کے لئے اسکولوں ، پارکوں اور بازاروں میں بینرز آویزاں کئے جائیں جبکہ زیادتی کو روکنے اور اس سے بچنے کے لئے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی مختصر ویڈیوز بھی بنائیں تاکہ ہماری اگلی نسل کو بچایا جاسکے۔

ڈی سی خیرپور راجہ طارق چانڈیو نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹس میں رانڈ دی کلاک ڈیسک قائم کی جائے جس پر سی پی او قمرالدین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عوام کے مفاد کے لئے 1121 ہیلپ لائن 24 گھنٹے سروس کا آغاز کیا گیا ہے جس پر ڈی سی خیرپور نے خود کال کر کے چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی سی خیرپور نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی ہونے کی صورت میں آنیوالے لواحقین کے ساتھ بہتر سلوک روا رکھا جائے اور کوئی کوتاہی نہ برتی جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ضلع میں بچوں کے لئے کوئی پناہ گاہیں نہیں ہیں تو ان کی حفاظت اور محفوظ رکھنے کے لئے سوئیٹ ہوم بھیج دیا جائے ۔قبل ازیں ڈی سی خیرپور نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذوالفقار احمد اور چائلڈ پروٹیکشن آفیسر قمرالدین چنہ سے مسنگ بچوں اور بچوں پر کئے جانے والے تشدد کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلات لیں ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو اقبال حسین جندان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ای پی ڈی حفیظ اللہ شیخ ، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر امتیاز علی وسان ، جیل سپرنٹنڈنٹ ، انچارج ویمن اینڈ چائلڈ سیل میڈم مہناز ، ویمن ڈویلپمنٹ،سوشل ویلفیئر افسران اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں