سکھر ، کار اور مسافر کوچ میں خوفناک حادثہ ، 4 افراد جاںبحق ، 7 زخمی

جمعہ 4 جون 2021 23:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2021ء) خیرپورٹنڈومستی گمبٹ کے قریب کار اور مسافر کوچ میں خوفناک حادثہ ، 4 افراد جاںبحق جبکہ 7 افراد زخمی،نعشیں اور زخمی سول اسپتال خیرپور منتقل ۔

(جاری ہے)

خیرپورٹنڈومستی گمبٹ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک حادثہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاںبحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو ایمبولینس کے زریعے طبی امداد کیلئے سول اسپتال خیرپور منتقل کر دیا اور میتیں بھی سول خیرپور میں شفٹ کردی گئی ہیں عینی شاہدین کے مطابق کار نمبر BGB 304 جو کہ سکھر سے کراچی جانے والے روڈ پر تھی جبکہ مسافر کوچ نمبر BSA 772 کراچی سے شکارپور جا رہی تھی حادثہ کار کے ڈرائیور کو نیند آنے اور غفلت کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاںبحق ہونے والوں میں 10 سالہ رحمان ولد شوکت ،50 سالہ حق نواز، 35 سالہ مائی بھاگن زوجہ شوکت علی اور8 سالہ نائلہ جبکہ زخمیوں میں 80 سالہ گل شیر ولد بھرام بھیو،45 سالہ شاھنواز ولد گلشیر بھیو،20سالہ فیضہ خاتون ولد منیر احمد پنھور ،25 سالہ مھتاب ولد مجیب الرحمان سومرو، 20 سالہ عدنان ولد ذوالفقار رسکنہ خانیوال ،21 سالہ میر محمد ولد مقصود پنھور جبکہ 12 سالہ نامعلوم لڑکی شامل ہیں

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں