خیرپور میں مسلح افراد کی فارنگ خاتون قتل شوہرزخمی مسلح افراد واردات کرکے فرار

منگل 8 جون 2021 23:58

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) خیرپور میں مسلح افراد کی فارنگ خاتون قتل شوہرزخمی مسلح افراد واردات کرکے فرارپولیس کے مطابق بی سیکشن تھانے کی حدودمل کالونی میں نامعلوم مسلح افرادنے فارنگ کرکے ایک خاتون فرزانہ ناریجوکوقتل کردیا جبکہ فارنگ کی ذرمیں آکرخاتون کاشوہرریاض ناریجو زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

زخمی سندھی اخبار سندھ پوسٹ کا فوٹوگرافر بتایاجاتا یے پولیس نے جاے وقوع پرپہنچ کرلاش اورزخمی شخص کوسول اسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا ہے تاحال قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تھی اورنہ ہی واقعے کامقدمہ درج ہوسکاتھا۔دوسری جانب صحافیوں نے فوٹوگرافر ریاض حسین ناریجو کے گھر پر حملہ آوروں اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں