خیرپور، خانن شاہ قبرستان کے پاس بھٹہ برادری کے دوگروپوں میں جھگڑا ہوگیا

پولیس کی موجودگی میں جھگڑے میں اینٹوں، مکوں اور بیلچے کا آزادانہ استعمال کیا گیا

جمعہ 27 اگست 2021 00:16

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2021ء) تھانہ بی سیکشن کی حدود خانن شاہ قبرستان کے پاس بھٹہ برادری کے دوگروپوں میں جھگڑا ہوگیا جھگڑے میں ملاح برادری کا گروپ بھی شامل تھا جھگڑا پولیس کی موجودگی میں ہوا،جھگڑے میں اینٹوں مکو ٹیکم بیلچے وغیرہ کا آزانہ استعمال بھی کیا گیا،جھگڑے میں بھٹہ برادری کا ایک شخص کاشف بھٹو، کو اینٹیں بیلچے لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا جھگڑے کیدوران برادریوں او پولیس اہلکار کو بھی اینٹیں ماری لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سے جھگڑے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی پولیس سے موقف لینے کی کوشش کی گی تو پولیس نے اپنا موقف دینے سے انکار کردیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں