شاہ حسین تھانے کی حدودالمعراج سوساٹی ٹو پربااثرقبضہ مافیاکے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 29 اگست 2021 18:25

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2021ء) شاہ حسین تھانے کی حدودالمعراج سوساٹی ٹو پربااثرقبضہ مافیاکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کی قیادت اونرز شعیب عباسی، شاہنوازشیخ، ضمیرشیخ، موج الدین، وزیراحمد، ذوالفقارعلی اور حضوربخش ودیگرکررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ بااثرقبضہ مافیامحمدبچل پھلپھوٹہ,ہرپال داس,اے ڈی متیلو,فداحسین متیلو نے ہمارا جینامحال کردیاہے بااثربچل پھلپھوٹہ اورالمعراج سوساٹی ون میں شیرتھامگربااثربچل پھلپھوٹہ حصہ سے ذیادہ رقم ہڑپ کرگیا اوراب وہ فینرٹومیں شیرلینے کے لے مختلف طریقوں سے ہمیں تنگ کررہاہے اورخریداروں کی جانب سے خریدکے جانے والے پلاٹوں پراپنے مسلح افرادبٹھادیے ہیں ہم نے پولیس کواطلاع دینے کے باوجودپولیس بااثرقبضہ مافیاکے خلاف کاروای کرنے سے قاصرہے انھوں نے ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیاہے کہ قبضہ مافیاکے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں