پاکستانی ٹیلی وژن کو بھی بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑجواب دینے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنا چاہئے، کنول حیات کشمیری

جمعہ 10 ستمبر 2021 00:26

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) حریت رہنما کنول حیات کشمیری نے کہا تھاکہ میڈیا ہی ہاری جنگ جتاتی اور خوشحالی کو بربادی میں دکھیل دیتی ہے جس طرح مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی ظلم بربریت جارحیت کو انڈین میڈیا بھارت کو ہیرو بناتے ہوے ہندو انتہا پسندوں کو مسلم کے خلاف اکسانے میں کوی کسر باقی نہیں چھوڑی تاہم انڈین میڈیا کا منہ توڑ جواب ان کے ہی سامنے آنے لگا ہے کولوں کی دلالی کرتے ہوے ان کے منہ کالے ہونے لگے اب وہ راہ فرار کے لیے اپنی میڈیاکے توپوں کا رخ پاکستان کی طرف کرکے خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی تگو دو میں مصروف ہونے کے باوجود مسلسل جھوٹی خبروں پر بھارتی میڈیا جگ ہنسائی کا سبب بن گیا گزشتہ دودہایوں کے دوران بھارتی میڈیا پر کیا کچھ زہر اگلا گیاکے متعلق جی فائیو انٹرنیٹ آبزرویٹری نیاعدادوشمار جاری کردیے۔

(جاری ہے)

پریس بیان میں کنول حیات کشمیری نیپاکستانی میڈیااور صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہوے کہنا تھاکہ پاکستانی میڈیا نے بغیر ڈکٹیشن کے پاکستان کو دنیا بھر میں مظلوموں کا ساتھی دشمنوں کا دشمن اور عدل انصاف کے ساتھ پیشہ ورانہ حق سچ کا علم بلند کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا ہی جمہوریت کو پروان وطن وملت کو تعمیر وترقی کی پٹڑی پر چڑھاتی ہے اس لیے منزل پاکستانیوں کے پاس چل کر آنے کے لیے بے قرار ہوتی ہے لہٰذا پاکستانی ٹیلی وژن کو بھی بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑجواب دینے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنا چاہئے اور تاریخ اسلام وپاکستان کے حوالے سے خصوصی پروگرام افواج پاکستان کی مناسبت سے کارناموں پر ڈرامے نشرکیے جایں تاکہ نوجوانوں کو معلومات و آگہی مل سکے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں