خیرپور، سندھی پٹھان یکجہتی امن ریلی جناح و مل کالونی سے پریس کلب تک سعید احمد بلیدی ،سردار واجد خان پٹھان کی قیادت میں نکالی گئی

سندھی اور پٹھان آپس میں بھائی چارے اور یگانگت کی فضا قائم رکھٹے ہوئے ملکی سلامتی کے لیے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں

اتوار 17 جولائی 2022 18:55

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2022ء) سندھی پٹھان یکجہتی امن ریلی جناح و مل کالونی سے پریس کلب تک سیاسی سماجی ومزہبی رہنما سعید احمد بلیدی ،سردار واجد خان پٹھان،ایڈوکیٹ نثار سومرو ودیگر کی قیادت میں نکالی گئی،شرکا ریلی سندھی پٹھان اور دیگر قوموں کا اتحاد و پاکستان زندہ باد کینعرے لگارہے تھے،ریلی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھاکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی خوش حالی قومی سلامتی کے لیے ملک دشمنان کی سازش کو اتحاد و یکجہتی پیار محبت کے ذریعے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

گزشتہ دنوں حیدراباد سانحہ میں پڑوسی ملک انڈیا کی لسانی فسادات کی سازش ہے کے ماسٹر مائنڈ انڈین ایجنسی ۔را۔ایجنٹ2جاسوس گرفتار کئے جو انڈین رمی کے ہیں جو عیان ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے مزید بتایاکہ پاکستان انٹیلی جنس نے دو آدمیوں کو حیدرآباد سے ان کو ثبوت کے ساتھ پکڑاجن کے پاس پاکستانی جعلی شناختی کارڈ پائے گئے ہیں جس میں ایک کا نام سکندرخان لاشاری اوردوسرے کا نام اسد علی لکھا ہوا تھاجب دونوں کے سامان کی تلاشی لی گئی تو دونوں کے پاس سے انڈین آدار کارڈ اور انڈین آرمی اور انڈین ایجنسی (Raw) کے کارڈ بھی پائے گئے ہیں جن پر ایک کا نام کیپٹن شنکر اور دوسرے کا نام میجر آنند جوشی لکھا ہوا تھاپاکستان انٹیلیجنس کے افسر میجر جنجوعہ کے بیان کے مطابق وہ 2.5 سال سے پاکستان میں تخر یبی کارروائیوں میں ملوث تھیدونوں جاسو سوں نے بیان دیا ہے کہ یہ سندھی اور پٹھانوں کا جھگڑا بھی انھی کے پلان کا ایک حصہ تھا اور انھی کی وجہ سے یہ جھگڑا پوری سندھ اورمختلف جگہوں پر اتنی جلدی پھیل گیا ہیان جاسو سوں نے بیان میں کہا تھاکہ ان کے 6 ساتھی ابھی بھی اس کام میں ملوث ہیں کا بیان بھی منظر عام پر گیا ہے۔

مقررین نے سندھی و پٹھان قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ آپس میں بھائی چارے اور یگانگت کی فضا قائم رکھٹے ہوئے ملکی سلامتی کے لیے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں